ویب ڈیسک: پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق نے زمبابوے میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قرنطینہ کی مدت مکمل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے دورہ پر تھی جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عالمی وبا میں مبتلا ہو گئے تھے۔ جس کے بعد انھوں نے خود جمیکا میں قرنطینہ کر لیا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی ٹریٹمنٹ بھی جاری تھی۔ گزشتہ روز انھوں نے قرنطینہ کی کی مدت مکمل کی۔ جس کے بعد مصباح الحق جمیکا سے وطن واپسی کا آغاز کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ زمبابوے سے اتوار کی صبح 11:30 بجے لاہور پہنچیں گے۔ خیال رہے کہ قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے پر مصباح الحق کو سفر کی اجازت ملی۔