لیگی خاتون ایم پی اے صوبیہ شاہد تمام کمیٹیوں سے مستعفی

لیگی خاتون ایم پی اے صوبیہ شاہد تمام کمیٹیوں سے مستعفی
کیپشن: لیگی خاتون ایم پی اے صوبیہ شاہد تمام کمیٹیوں سے مستعفی

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خیبرپختونخوااسمبلی میں خاتون ایم پی اے صوبیہ شاہد نے تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رکن اسمبلی نے استعفیٰ کے متن میں کہا ہے کہ امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجاً تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دیتی ہوں۔

ان کاکہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خواتین کو شامل نہ کرکے مساوی نمائندگی نہیں دی گئی،2018کی حکومت میں بھی 2خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News