کپل شرما شو کے معروف کامیڈین کا پروگرام کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

کپل شرما شو کے معروف کامیڈین کا پروگرام کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور ٹی وی کامیڈی شو دی کپل شرما کے مشہور کامیڈیں کیکو شاردا نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیکو شاردا  بہت جلد ایمازون پر نشر ہونے والے ایک کامیڈی شو کو جوائن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما کے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

تاہم اس کبر کی کامیڈین کیکو شاردا یا کپ شرما شو کی ٹیم نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

لیکن فینز کیکو کے شو چھوڑ کر جانے پر دکھی ہیں ۔ فینز کا کہنا ہے کہ کیکو شاردا کا کردار کپل شرما کے ہر کامیڈی شو کا اہم حصہ رہا ہے اور ان کا کردار سب کا پسندیدہ بھی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی کامیڈین کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی شو چھوڑ کر جاچکے ہیں  تاہم   سنیل گروور اورکرشنا نے مداحوں کی فرمائش پر شو جو پھر سے جوائن کرلیا تھا۔

Watch Live Public News