5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

5 جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے سے متعلق درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جج جسٹس محمد علی مظہر کا درخوست گزار سے کہنا تھا کہ بتائیں، 5 جی کیسے مضر صحت ہے؟

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس امجد علی سہتو کا کہنا تھا کہ بتائیں، کیا 5 جی کا کسی کو لائسنس دیا گیا ہے ؟ جس پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 5 جی کا باقاعدہ لائسنس کسی کو جاری نہیں ہوا۔ کیس کی سماعت کےدوران عدالت نے پی ٹی اے حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے قرار دیا کہ پی ٹی اے حکام ہی وضاحت دے سکیں گے کہ کیا 5 جی کے مضر صحت اثرات ہو سکتے ہیں؟ پی ٹی اے کے جواب کے بعد ہی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ دنیا انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ رہی ہے اور ہم پابندی لگا دیں؟

واضح رہے کہ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی انسانی صحت کے لیے مضر ہے، 5جی کے تجربات سے اس کے خطرناک ہونے کے شواہد ملے، 5 جی ماحول اور آب و ہوا کے لیے بھی نقصان دہ ہے، 4 جی کے بھی نقصان تھے مگر وہ اتنا خطرناک نہیں۔ 5 جی پر پابندی لگائی جائے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔