نواب شاہ؛ غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل

نواب شاہ؛ غیرت کے نام پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل

ویب ڈیسک: نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد  میں غیرت کے نام پر تین افراد قتل ،پولیس کا کہنا تھا قاضی احمد تھانہ ناصری کی حدود میں کاروکاری کے الزام میں دو خواتین سمیت 3 افراد  کو قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق شوہر (ع)چانڈیو نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو کارو کاری کے الزام میں   قتل کر دیا ،جاں بحق ہونے والوں میں خواتین میں میر زادی  مسمات (ز) اور اور نوجوان (ح م) شامل ہیں۔ 

ایس ایچ او تھانہ ناصری ظفر علی کھوسو کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ، واقعہ کارو کاری کا پیش خیمہ ہے ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔

Watch Live Public News