اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پولیو کےخلاف کیے گئے موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یونیسف کے ریجنل ڈائریکٹر کے مطابق حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک میں مستقل معذوری کا سبب بننے والاخطرناک وائرس اب قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے 1 سال قبل کی نسبت اب بہت بہتر پوزیشن میں ہے۔ تاہم کچھ ایسے چیلنجز ہیں کہ جو وائرس کے مکمل خاتمے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تین لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کی کوششیں قابل قدر ہیں ، 2023 میں وائلڈ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاری پروگرام دوبارہ ٹریک پر آ چکا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ موثر اقدامات کے بعد 2023 کے آخر تک ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔