پبلک نیوز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے دران بکی گرفتار، بکی دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن گرفتار کیا گیا، بکی کو سکیورٹی اداروں کے حوالے کیا گیا ہے، بکی یو اے ای کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک بکی کو گرفتار کرلیا گیا، بلال نامی ایک بکی کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بلال کا تعلق یو اے ای سے ہے اور وہ ’ڈی جے کارڈ‘ استعمال کرکے پنڈی سٹیڈیم کے اندر آگیا تھا، بکی کے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔