(ویب ڈیسک ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5300 روپے کا بہت بڑا اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ سے چند سو روپے دور رہ گئی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے حالات سنگین ہونے لگے،عالمی اور مقامی صرافہ منڈیوں میں سونا تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایش کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4158 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 36 روپے کے اضافے سے 3350 روپے ہوگئی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا دام 53 ڈالر اضافے سے 2863 ڈالر فی اونس ہے۔