ایلون مسک اور ٹرمپ میں دوریاں، مسک کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ

ایلون مسک اور ٹرمپ میں دوریاں، مسک کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ
کیپشن: ایلون مسک اور ٹرمپ میں دوریاں، مسک کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ

ویب ڈیسک: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق "بگ بیوٹی فل بل" کی منظوری پر مسک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا اشارہ دے دیا ہے۔

ایلون مسک نے ایکس پر صارفین سے رائے لیتے ہوئے سوال کیا کہ "نئی پارٹی بنائیں یا مخصوص نشستوں پر فوکس کریں؟"

انہوں نے مزید کہا کہ "کانگریس میں معمولی اکثریت کے فرق کو دیکھتے ہوئے عوامی مرضی کے مطابق قوانین لانے کے لیے سیاسی میدان میں آنا پڑے گا۔"

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسک کا یہ بیان امریکی سیاسی منظرنامے میں ایک نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب "بگ بیوٹی فل بل" پر رائے منقسم ہے۔

Watch Live Public News