مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل، کس پارٹی کو کتنی ملیں؟ تفصیلات آگئیں

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل، کس پارٹی کو کتنی ملیں؟ تفصیلات آگئیں
کیپشن: national assembly
سورس: web desk

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں 334 نشستوں کی نئی پارٹی پوزیشن بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے،ن لیگ نے 75 سیٹیں جیتیں 9 آزاد شامل ہوئے، 34 خواتین، 5 اقلیتوں کی نشستیں ملیں،قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے،پیپلز پارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 73 ہو گئی ۔

پیپلز پارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں، خواتین کی 16 اقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں،ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کی مجموعی تعداد 22 ہے،ایم کیو ایم کو 17 جنرل چار خواتین، 1 اقلیتوں کی نشست ملی ،جمیعت علماء اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ۔

جے یو آئی نے 6 جنرل، 4 خواتین، 1 اقلیتوں کی نشست حاصل کی ،آئی پی پی کے 4 ارکان، تین جنرل، ایک خواتین کی نشست ملی ،ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ضیا، باپ، بی این پی، نیشنل پارٹی اور پی کے میپ کی ایک ایک نشست ملی۔

مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد  5، تین جنرل نشستیں جیتیں، ایک آزاد شامل ہوا، ایک نشست خواتین کی ملی،قومی اسمبلی میں 8 ارکان کی آزاد حیثیت برقرار رکھی گئی ہے ،قومی اسمبلی کے ایک حلقے پر الیکشن نہیں ہوا، ایک کا نوٹی فکیشن روک رکھا ہے۔

Watch Live Public News