پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کو جیت کیلے 205 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کو جیت کیلے 205 رنز کا ہدف

(ویب ڈیسک )  پاکستان سپر لیگ  9 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز  کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے  ٹاس جیت  کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے  نقصان پر 204 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے  کپتان بابر اعظم 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔  صائم ایوب 46، حسیب اللہ 31 اور آصف علی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ رومین پاؤل 23اور عامر جمال12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں  لیں ۔