کراچی ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے مطالبے نے ان کی سوچ بے نقاب کی ہے ٗایک طرف یہ کہتے ہیں فوج کی سیاست میں مداخلت نہ ہو ٗپھر مفتاح اسماعیل نے خط لکھا شاہد خاقان نے اُن کا ساتھ دیا ٗجب ووٹوں کی گنتی ہو رہی تھی تب پولیس اور رینجرز بھی تھی ٗجہاں ووٹ باکس رکھے ہیں عمارت میں رینجرز اور پولیس تعینات ہے ٗاس خط ن لیگ کے اصل بنائیے کو بے نقاب کیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ایک بیان میں کہا کہ آراونے درخواست سنی ہمارے امیدوارسے نہیں پوچھا ٗالیکشن کنسالیڈیشن سے پہلے آراوکودرخواست دےسکتا ہے ٗیکم مئی کودرخواست دی گئی تھے ٗآصف علی زرداری نے پہلے ہی کہا تھا کہ نیب اور معشیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،آج شوکت ترین بھی یہی کہہ رہا ہے کہ نیب سے بیور کریسی ڈری ہوئی ہے، ووٹوں کی دوباره گنتی سے پیپلزپارٹی گھبراہٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق اگر ووٹوں کا فرق 5 فیصد سے کم ہو تو امیدوار آر او کو درخواست دے سکتا ہے ٗآر او دوبارہ گنتی کرے گا ٗاین اے 249 کے نتائج آنے کے بعد درخواست پر وقت ڈھائی بجے کا ہے ٗووٹنگ کے بعد مٹیرئیل کی ترسیل پر شک ظاہر کیا گیا درخواست میں ٗآر او نے درخواست اس لئیے مسترد کی گئی کیونکہ پورے حلقے کی گنتی کا استحقاق اسکے پاس نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ جگہ پر یہ بات ہوئی پیہلز پارٹی نے درخواست رکوانے کی کوشش کی ٗالیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن آر او کو دوبارا گنتی کے احکمات دے سکتا ہے ٗیکم مئی کو آر او نے درخواست مسترد کی تھی ٗیکم مئی کو کنسولیڈیشن کے نوٹسز دئیے گئے تھے تمام امیدواروں کو ٗممدوخیل 11 بجے مقام پر تھے لیکن وہاں الیکشن کمیشن کا عملہ موجود نہیں تھا ۔ سعید غنی نے کہا کہ اصولی طور پر 11 بجے کنسولیڈیشن عمل شروع ہوجانا چائیے تھا ٗلیکن الیکشن کمیشن نے کنسولیڈیشن کا کام شروع نہیں کیا ٗمعلومات کی بنیاد پر کہہ تہا ہوں اسلام آباد سے یہاں پر کنسولیڈیشن کے عمل کو روکنے کے لئیے کہا گیا ٗجوکے غیر قانونی عمل ہے ٗآر او نے زیادتی ہمارے امیدوار کے ساتھ ٗایک موقع دیا گیا ن لیگ کو کے وہ الیکشن کمیشن سے آڈر لے ۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہمارے امیدوار لو موقع ملا کے وہ موقف سے سکیں ٗن لیگ کے وکیل کی باتوں میں بھی کوئی ایسی چیز نہیں تھی کے ہولنگ کے دوران دھاندلی ہوئی ہو ٗانکے وکیل نے کہا کے 167 پولنگ اسٹیشن پر فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط نہیں ہیں ٗلیکن کسی نے بھی الیلشن کمیشن کو یہ کہیں پر بھی کوئی شکایت نہیں کی۔