پاکستان میں کورونا نے مزید 11 زندگیاں نگل لیں

پاکستان میں کورونا نے مزید 11 زندگیاں نگل لیں
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا نے مزید 11 زندگیاں نگل لیں،24 گھنٹوں کے دوران 515 نئے مریض رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ ایک چھ فیصد رہی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کورونا کے اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 11مریض جابحق ہوئے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک میں 515 میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک ہزار229 مریضوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 22741 ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ224425 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 1275673 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا سے تاحال 28507 اموات ہو چکی ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں 44148 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں۔انہوں نے ہداہت کی کہ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 25 اکتوبر تا 15 نومبر تک جاری رہنے والی ریچ ایوری ڈور مہم کے دوران پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسن لگائی جارہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔