وزیراعظم شہبازشریف کا کہناہے کہ پاکستان اورچین کی دوستی میں خلل ڈالنےکی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،سی پیک منصوبے سے پاکستان سمیت خطے میں سرمایہ کاری کوفروغ ملےگا۔ چینی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ پاک چین دوستی ناقابل تسخیرہے،چین کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کی پالیسیاں غلط ہیں۔انہوں نےچینی صدر اور وزیراعظم سے بیجنگ میں ملاقاتوں کو خوش آئند قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ سرمایہ کاری، سی پیک اور جیو پولیٹیکل اسٹریٹجی پر مفید مذاکرات ہوئے ہیں ، چین کا بیانیہ ترقی،خوشحالی اورامن ہے،دونوں ممالک کی دوستی اور باہمی اعتماد مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کاکہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے،دونوں ملکوں نے ریلوے لائن منصوبے ایم ایل ون پرکام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔