مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ کرس گیل سمیت دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ بڑا فراڈ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین ہیون پریمیئر لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بلایا گیا۔ آسٹریلیا کے شان مارش اور شکیب الحسن نے مدعو کرنے کے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کیا۔ کھلاڑیوں کو پیسوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور لیگ کے مالکان پیسے دیئے بغیر راتوں رات غائب ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر کے بخشی اسٹیڈیم میں پہلے چند میچز کے انعقاد کے بعد حالات خراب ہوئے۔ کرس گیل پیسے نہ ملنے پر ٹورنامنٹ بیچ میں چھوڑ کر چلے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین ہیون پریمیئر لیگ 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلا جانا تھا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز اور ہوٹل مالکان کو بھی ادائیگی نہیں ہوئی۔ جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اور جے کے سپورٹس کونسل کے حکام نے ٹورنامنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

Watch Live Public News