اسلام آباد ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ ، نارووال ، سرگودھا ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ صوبہ کے پی کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مالاکنڈ، دیر، سوات، کوہستان، چترال اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔