امیرجماعت اسلامی نے فلسطین کا دوریاستی حل مسترد کردیا، حماس کا دفتر کھولنے کا مطالبہ

امیرجماعت اسلامی نے فلسطین کا دوریاستی حل مسترد کردیا، حماس کا دفتر کھولنے کا مطالبہ

(ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین کا دوریاستی حل مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی دوریاستی حل نہیں ،ایک ہی رہاست ہے وہ فلسطین ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن  نے  شاہراہِ فیصل پر عظیم الشان و تاریخی یکجہتی  غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پروردگار آپ کی شارع فیصل آمد قبول فرمائے، کراچی کے شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جن کا ہر ملین مارچ پچھلے مارچ سے بڑا ہوتا ہے، غزہ مارچ فلسطین سے اظہاریکجہتی ہے،دنیا بھرمیں لوگ غزہ سے اظہاریکجہتی کے لیے نکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   67ہزار فلسطینی شہید ہوگئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، پروردگار تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ فلسطین کو آزادی نصیب فرما، غزہ کی مدد کے لیے جانے والوں کواسرائیل نے حراست میں لیا،غزہ کے لوگ ظلم کا شکارہیں اورقربانیاں دے رہے ہیں،غزہ کے لوگ استقامت کا پہاڑبنے ہوئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  مسلم حکمرانوں کوامریکہ کا خوف نہیں ہوتا، غزہ میں بمباری ہورہی ہے فلسطینی ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں، غزہ کے لوگ ظلم کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں ۔

حافظ نعیم الرحمن  نے کہا کہ حماس پوری امت کے ماتھے کا جھومر ہے، حماس کا دفترپاکستان میں کھولا جائے،غزہ کے معاملے پرامریکی دباؤ کومسترد کردیا جائے،یواین اوچارٹرکے مطابق کوئی سرزمین پرقبضہ کرلے تو ہتھیاراٹھائے جاسکتے ہیں،حکومت سے کہتا ہوں حماس کوتسلیم کریں، حماس یواین چارٹرکے مطابق کام کررہی ہے۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین کا دوریاستی حل مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی دوریاستی حل نہیں ،ایک ہی رہاست ہے وہ فلسطین ہے، 67 ہزارفلسطینی شہیدہوئے جن میں اکثریت خواتین اوربچوں کی ہے، فلسطینی کسی بین الاقوامی تسلط کوقبول نہیں کریں گے۔

Watch Live Public News