ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2410 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔