ویب ڈیسک: معرکہ حق کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی باز گشت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا دو ٹوک موقف، کہا فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی خبریں جھوٹی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دی اکانومسٹ کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے بعد کئے جانے والے سیاسی تجزیے مسترد کر دیئے
دی اکانومسٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردانہ حملوں کا فوجی کارروائی کے ساتھ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے، پاکستان، بھارتی فوجی کارروائی پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا، دی اکانومسٹ کا سوال۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ ہم اس بار ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس کی شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگی، بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جا سکتے ہیں۔