غزہ دنیا کے' خطرناک ترین مقامات 'میں سے ایک ہے ، یو این آر ڈبلیو اے

غزہ دنیا کے' خطرناک ترین مقامات 'میں سے ایک ہے ، یو این آر ڈبلیو اے
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی صورت حال "ہر منٹ بدتر ہوتی جا رہی ہے"۔ یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے کہیں بھی محفوظ جگہ نہیں ہے، کیونکہ تمام پناہ گاہیں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ ہیں۔ یو این آر ڈبلیو اے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں غزہ پٹی کو "دنیا کے خطرناک ترین مقامات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ " غزہ میں نقل مکانی کی ایک اور لہر جاری ہے" اور یو این آر ڈبلیو سمیت تمام پناہ گاہوں میں گنجائش نہیں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔