اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی لانگ مارچ کامیاب بنانے کی حکمت عملی طے، ہر جماعت کو لانگ مارچ سے متعلق تحریری تجاویز اسٹیرنگ کمیٹی میں لانے کی ہدایت، لانگ مارچ 26 مارچ کو چاروں صوبائی دارلحکومتوں سے ایک ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا لانگ مارچ کے قافلے 26 مارچ کو کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے ایک ہی مقررہ وقت پر روانہ ہوں گے۔ ملک بھر سے قافلے 30 مارچ تک وفاقی دارلحکومت پہنچیں گے۔ دھرنا ہو گا یا احتجاجی جلسہ، اس کا فیصلہ اسٹیرنگ کمیٹی کرے گی۔
اس سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھرنا یا چند دن کا پڑاؤ کرنا ہے۔ پارٹیوں سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔ پی ڈی ایم سربراہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق پیپلز پارٹی کی تجاویز سے کسی جماعت نے اتفاق نہیں کیا تھا۔ سینیٹ الیکشن پر آصف علی زرداری کی تجاویز کو نواز شریف سمیت تمام سربراہان نے من وعن قبول کیا۔
تمام سربراہوں اور اہم ممران شرکاء نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی بھی اسٹیرنگ کمیٹی مرتب کرے گی۔ سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی کامیاب رہی تو چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا امیدوار بھی مشترکہ ہو گا۔