سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

ویب ڈیسک:ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ دنوں سے مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے، آج بھی فی تولہ سونےکی قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ہوئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں  ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے،ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ ہزار روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 2727 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ   قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی،   فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگیا تھا، 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے تھا،عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 737 ڈالر فی اونس تھا۔

Watch Live Public News