شہداء  گیاری کو قوم کا سلام، سانحہ گیاری سیکٹر کو 12 سال مکمل 

شہداء  گیاری کو قوم کا سلام، سانحہ گیاری سیکٹر کو 12 سال مکمل 

(ویب ڈیسک )فوجی یونٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 129 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔

7 اپریل 2012 کو بڑا برفانی تودہ سیاچین گلیشیئر میں فوجی یونٹ پر آ گرا، سانحے میں این ایل آئی  بٹالین ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ وہاں موجود افراد میں سے کسی کو بھی زندہ نہیں نکالا جاسکا۔ فوجی یونٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 129 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔

غیر ملکی ریسکیو ٹیمز نے اس مشن کو ناممکن قرار دے دیا تھا لیکن   پاک آرمی بالخصوص انجینئرز کور نے اس ریسکیو آپریشن میں بڑی دل جوئی اور جوان مردی سے اس مشن کو پایا تکمیل تک پہنچایا۔

شہدا کی یاد میں یادگار شہداء بطور مونیومنٹ سیاچن کی بلند و بالا چوٹی پر نسب کیا گیا۔ آج پوری قوم گیاری سیکٹر کے ان شہداء کو خراج عقیدت  پیش کرتی ہے اور  شہدا گیاری کی عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

Watch Live Public News