ایران کی باب المندب بند کرنے  کی دھمکی 

ایران کی باب المندب بند کرنے  کی دھمکی 

(ویب ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے " باب المندب بند کرنے" کی دھمکی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ کسی حل تک پہنچنے کے لیے مقرر کردہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے چند گھنٹے پہلے، صورتحال میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

ایرانی اخبار تہران ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے واشنگٹن کے ساتھ تمام سفارتی اور بالواسطہ رابطے بند کر دیے ہیں۔

ایک سینئر ایرانی ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ " امریکا چاہتا ہے کہ ایران دباؤ کے تحت ہتھیار ڈال دے"، مزید کہا "ہم خالی وعدوں پر آبنائے ہرمز نہیں کھولیں گے، اور ہم اسی وقت لچک دکھائیں گے جب امریکا بھی لچک دکھائے گا۔ اگر صورتحال قابو سے باہر ہو گئی تو ہمارے اتحادی باب المندب بند کر دیں گے۔"

Watch Live Public News