ہونہار الیکٹریشن نے اپنی مدد آپ کے تحت بجلی گھر بنا لیا

ہونہار الیکٹریشن نے اپنی مدد آپ کے تحت بجلی گھر بنا لیا
ویب ڈٰسک: ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی،ضلع غذر کے علاقے شیرقلعہ سے تعلق رکھنے والے امیر محمد نے اپنی مدد آپ کے تحت بجلی گھر بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان بالخصوص ضلع غذر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ شیرقلعہ کے امیر محمد نے لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی سے تنگ عوام کی پریشانی دور کرنے کی ٹھان لی۔ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 10 کلو واٹ کا پن بجلی گھر تیار کرلیا امیر محمد کا کہنا ہے کہ حکومت تعاون کرے تو اسے مزید اپ گریڈ کر کے پورے گاؤں کو بجلی فراہم کر سکتا ہوں۔ اس منی بجلی گھر کو تیار کرنے میں 2 لاکھ تک خرچہ آیا جبکہ حکومت اور محکمہ برقیات کی جانب سے کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔ 10 کلو واٹ کا یہ منی بجلی گھر 30 گھرانوں کو بجلی دے رہا ہے اور روزمرہ زندگی میں گھریلو استعمال کے برکی آلات چلا لیتا ہے۔ اگر حکومت ان جیسے ہونہار الیکٹریشنز کی سرپرستی کریں تو علاقے سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔