پیپلزپارٹی آئندہ حکومت میں آنے کیلئے پرامید ہے: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی آئندہ حکومت میں آنے کیلئے پرامید ہے: بلاول بھٹو
لاہور ( پبلک نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے واضح کر دیا کہ موجودہ حکومت جا رہی ہے۔ ہوم ورک مکمل کر لیں۔ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی۔ پیپلزپارٹی آئندہ حکومت میں آنے کے لیے پرامید ہے۔ تخت لاہور فتح کرنے کا مشن لیے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ حکومت میں آنے کے لیے پرامید ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کر دیا کہ موجودہ حکومت جا رہی ہے۔ ہوم ورک مکمل کر لیں۔ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی۔ لانگ مارچ کے ذریعے حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہمیں اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کر لینے چاہیں۔۔ سی ای سی اراکین نے پارٹی کی مقبولیت میں کمی کا ذمہ دار ماضی میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کیے اتحاد کو قرار دیا۔ ن لیگ ہماری حریف ہے۔ کچھ مجبوریوں کے تحت ہونے والے اتحاد نے سیاسی نقصان پہنچایا۔ اس اتحاد کا سب سے زیادہ نقصان پنجاب میں ہوا۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، الیکشن مانیٹرنگ سیل کے قیام کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔