الائیڈاسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی

الائیڈاسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی
کیپشن: الائیڈاسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک: فیصل آبادکے الائیڈ اسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ وارڈ کی سیلنگ میں لگی۔ جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق چھت سے آگ کے شعلے نیچے گرتے رہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بچہ وارڈ کی سیلنگ میں اچانک آگ لگ گئی جس سے شعلے نکلنے لگے تاہم وہاں موجود عملے نے اوسان بحال رکھے اور آلات کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

اس دوران تین بچے بھی وارڈ میں داخل تھے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیکل سپریٹینڈنٹ کی جانب سے آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے پانچ ڈاکڑز پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

Watch Live Public News