لاہور: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے ، الیکشن اس وقت ہوں گے، جب میں کراؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہائوس لاہورمیں پیپلزپارٹی کےٹکٹ ہولڈرزسے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے دورمیں زرمبادلہ ذخائر24ارب ڈالرہوگئےتھے،معیشت سنبھال کر زرمبادلہ ذخائر100ارب ڈالرتک پہنچاؤں گا،14سال جیل میں معیشت پربہت ساری کتب کا مطالعہ کیا،سارے دکھ درددورہوجائیں گے،صبرکاوہ پھل ملےگاجس کاآپ کواندازہ ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سیاست میں ہر چیز کو کرنےکا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونیوالی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔ اانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورمیں نےہمیشہ ہی جدوجہد کی ہے ،کارکن صبرکریں،الیکشن تب ہی ہوں گےجب میں کراؤں گا،یہ2ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے۔