(ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 28 ڈالر اضافے سے 2921 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کمی ہوئی تھی ۔ جس کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی تھی۔