پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

(ویب ڈیسک )   عالمی مارکیٹ  اورپاکستان  میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔جس کے بعد سونا فی تولہ  356900 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت  684  روپے اضافے کے بعد 305984  روپے ہوگئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں   سونا 08 ڈالر اضافے کے بعد 3385 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News