ویب ڈیسک: بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے مقبول جوڑے رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی سے متعلق خبریں ایک بار پھر میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں اداکاروں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، تاہم اب تک نہ تو منگنی اور نہ ہی شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے آیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ماہ 3 اکتوبر 2025 کو حیدرآباد میں وجے دیوراکونڈا کی رہائش گاہ پر ایک نجی منگنی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شریک تھے۔
اب اطلاعات ہیں کہ یہ جوڑا فروری 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اگرچہ دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، تاہم حال ہی میں ایک ویڈیو میں رشمیکا کی انگلی میں پہنی گئی انگوٹھی دیکھنے کے بعد مداحوں میں ان کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔
یاد رہے کہ رشمیکا مندانا سے ان کی نئی فلم ’تھمّا‘ کی تشہیری مہم کے دوران جب منگنی کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ مسکراتے ہوئے بولیں “سب کو اس کے بارے میں معلوم ہے۔”
رشمیکا اور وجے دیوراکونڈا نے 2018 کی سپر ہٹ فلم ’گیتا گوندھم‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس کے بعد سے ان کی جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔