ویب ڈیسک:پشاور پولیس کا ملزمان سے مبینہ مقابلہ، فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے 13 مقدمات میں مطلوب ملزم آدم عرف آدمے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق پولیس ٹیم نے تین گھنٹے تک ملزمان کا بہادری سے مقابلہ کیا، ملزم آدم عرف آدمے پنڈی واہ کی کوہستان کالونی میں روپوش تھا۔
ہلاک ملزم پولیس حکام کو سوشل میڈیا پر کھلے عام چیلنج کرتا تھا، ترجمان کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن مکمل کیا۔