پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل، ملزم قیوم کی گرل فرینڈ تفتیش میں کلیئر قرار

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل، ملزم قیوم کی گرل فرینڈ تفتیش میں کلیئر قرار
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل، ملزم قیوم کی گرل فرینڈ تفتیش میں کلیئر قرار

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں پولیس نے ملزم قیوم کی گرل فرینڈ کو تفتیش میں کلیئر قرار دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزم قیوم کی گرل فرینڈ کو تفتیش میں کلئیر قرار دیدیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کا ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں کوئی کردار تاحال سامنے نہیں آیا۔ لڑکی کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ 

لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قیوم سے کبھی بھاری رقم کی ڈیمانڈ نہیں کی۔ دو بیگز اور ایک انگوٹھی قیوم نے اپنی مرضی سے تحفے میں دی۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر شاہد کے قتل کی سپاری کا ایڈوانس اور ریکی کرنے والے مزید تین افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد کے قتل کی ایڈوانس رقم سولہ لاکھ روپے ایک حجام نے وصول کی۔ ڈاکٹر شاہد قتل کیس میں بیٹے قیوم سمیت افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔ شوٹر اور مزید ایک سہولت کار کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

Watch Live Public News