کس ممبر اسمبلی کے پیسے زمین پر گرے؟ سپیکر کے پوچھنے پر 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے

کس ممبر اسمبلی کے پیسے زمین پر گرے؟ سپیکر کے پوچھنے پر 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے

(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس کے دوران ایوان میں دلچسپ صورتحال ہوگئی۔ 

قومی اسمبلی کے  اجلاس کے دوران ایوان میں کسی رکن کے پیسے زمین پر گر گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیسے ایوان میں لہرا کر  کہا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین سے ملے ہیں۔

پیسے لینے کے لیے متعدد اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔اس پر اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں، اسپیکر ایاز صادق کی بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

Watch Live Public News