نتائج سے قبل آصف علی زرداری اسلام آباد روانہ،بڑی خبر آگئی

نتائج سے قبل آصف علی زرداری اسلام آباد روانہ،بڑی خبر آگئی
کیپشن: نتائج سے قبل آصف علی زرداری اسلام آباد روانہ،بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع زرداری ہاؤس کا کہنا ہے کہ سابق صدر آج عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد نواب شاہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

اس سےقبل ووٹنگ کے موقع پر  نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے اور امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے سواکسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔