بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ، فی یونٹ قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھا دی گئی

بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ، فی یونٹ قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھا دی گئی
کیپشن: بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ، فی یونٹ قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھا دی گئی

ویب ڈیسک: یکم جنوری سے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ ایک روپے 79 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کی درخواست پر اوسط بنیادی ٹیرف سے متعلق فیصلہ جاری کر کے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، جس کا اطلاق حکومتی منظوری کے بعد ہوگا۔

نیپرا کے مطابق جنوری 2026ء سے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 33 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اس وقت ملک میں فی یونٹ اوسط بنیادی نرخ 31 روپے 59 پیسے نافذ ہیں۔

نئے فیصلے کے تحت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مجموعی طور پر فی یونٹ ایک روپے 79 پیسے اضافہ ہو جائے گا۔

Watch Live Public News