کراچی : ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 1400روپے کےاضافے سے فی تولہ سونا2لاکھ 26 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا ہے، 10 گرام سونےکی قیمت 1200 روپے کےاضافے سے1لاکھ 94 ہزار 530روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں5 ڈالر کے اضافے سےفی اونس سونا 2022 ڈالرز پر پہنچ گیا ہے۔
امریکی ڈالر:
انٹربینک میں روپے کی قدرمیں کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 283.59 روپے سے بڑھ کر 283.85 روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں
ڈالر کی قدر میں 1 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے سے بڑھ کر 288 روپے میں فروخت ہوا۔
پاکستان
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روزانڈیکس میں مندی رہی، مندی کےباعث ہنڈرڈ انڈیکس 42 ہزارکی حد گنوا بیٹھا۔ مارکیٹ 421پوائنٹس کی کمی 41ہزار 829 پر بند ہوئی ۔ دن بھرمجموعی طورپر 365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 248کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 91 کے شیئرز میں اضافہ ہوا، آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,389 جبکہ کم ترین سطح 41,767 رہی۔