(ویب ڈیسک) لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے معرکہ حق کی تقریبات کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔
سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق لبرٹی گول چکر سے گزرنے والی تمام ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کئے جائیں گیں، یو سی ایچ سے حفیظ سنٹر کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا ، سنٹرل پوائنٹ سے لبرٹی کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، جام شیرین پارک سے جانب لبرٹی کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔ نذران R/O سے جانب برلن R/O کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔
کلمہ چوک سے آنے والی ٹریفک کو لبرٹی سے پہلے یوٹرن کرواکر فردوس مارکیٹ بجھوایا جائے گا -صدیق ٹریڈ سینٹر سے آنے والی ٹریفک کو منی مارکیٹ ایم ایم عالم روڈ بھجوایا جائے گا ۔
فیروز یروز پور روڈ کی طرف سے آنے والے گلبرگ کالج میں پارک ہونگیں کینٹ سے آنے والی گاڑیاں ایم ایم عالم روڈ سے لبرٹی پارکنگ میں پارک ہونگیں، ٹھوکر نیاز بیگبسے اانے والی گاڑی اچھرہ پل سے فیروزپور ڈونگی گراؤنڈ پارک ہونگیں، ڈیفنس سے آنے والی گاڑیاں سی بی ڈی پارکنگ میں پارک ہونگیں ، مغلپورہ سے آنے والی گاڑیاں قذافی اسٹیڈیم سے جیمنزیم پارکنگ ہونگیں۔
سی ٹریفک پولیس لاہور کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے حوالے سے شہر بھر میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔