ٹی ایل پی کا وزیرآباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان

ٹی ایل پی کا وزیرآباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان
پبلک نیوز: تحریک لبیک کے وزیرآباد میں جاری دھرنے کو مجلس شوری کے اراکین کے خطاب کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے. دھرنا کے اسٹیج سے علامہ فاروق الحسن قادری،علامہ غلام غوث بغدادی اور انجینئر حفیظ اللہ علوی سمیت ممبران مرکزی مجلس شوری تحریک لبیک نے خطاب کیا. مجلس شوری کے اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ معاہدہ میں 70 فی صدشرائط پر عملدرآمد ہو گیا، ثابت قدم رہنے والے تحریک لبیک پاکستان کے شیروں کو سلام پیش کرتے ہیں، سخت سردی کے دنوں میں اپنا آرام رسول اللہ ﷺ کی ناموس پر وارنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں. اعلان کے بعد شرکاء نے اپنا سامان سمیٹنا شروع کر دیا ، کارکنان کی ایک دوسرے کو مبارکبادیں .حکومت کے ساتھ طے شدہ شقوں میں سے 70 فی صد پر وعدہ پورا کیا گیا ہے جبکہ قائد تحریک لبیک سعد رضوی کو جلد رہا کر دینے کی حکومتی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے. مجلس شوریٰ کا کہنا تھا کہ اگر علامہ سعد رضوی کو جلد رہا نہ کیا گیا تو لاہور میں دھرنا دیں گے . سٹیج سے ہونے والے اعلان میں کہا گیا کہ شرکاء اپنا سامان سفر تیار کر لیں اور گھروں کو لوٹ جانے کی تیاری کریں .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔