اسلام آباد (پبلک نیوز) قومی ادارہ صحت کی کورنا ویکسینیشن کی خصوصی موبائل مہم، قومی ادارہ صحت کی اسلام آباد میں معمر افراد کی ویکسینیشن کے لئے موبائل ٹیمیں متحرک۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق موبائل ٹیمیں اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں ویکسینیشن کررہی ہیں۔ 65سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے۔ 65سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے مختلف علاقوں میں کیمپس کا انعقاد کیا جارہاہے
ادارہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 80سال سے زائد عمر کے افراد کو گھروں میں ویکسین لگائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او، این سی او سی اور وزارت صحت کے تعاون سے خصوصی مہم چلا رہا ہے۔