واٹس ایپ کا صارفین کیلئے دلچسپ ترین فیچر لانے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے دلچسپ ترین فیچر لانے کا فیصلہ
کیپشن: واٹس ایپ کا صارفین کیلئے دلچسپ ترین فیچر لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کے جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک نیا فیچر تیار کرنے جا رہا ہے جو صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹ کے ساتھ وائس پیغام بھیج کر بات کرنے کے قابل بنائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی میٹا کی مصنوعی ذہانت کی آواز کی صلاحیتوں کو کو بڑھانے کے لیے اضافی خصوصیات متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

واٹس ایپ سمیت کمپنی کے دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر رواں برس ہی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے اور تمام پلیٹ فارمز پر مزید اے آئی ٹولز بھی پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

 مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کسی بھی وائس نوٹ یا آڈیو کو اے آئی وائس چیٹ میں بھیج کر اس کا ٹیکسٹ یا تحریر حاصل کر سکیں گے۔ 

تاہم واٹس ایپ کا یہ فیچر کب لانچ کیا جائے گا اس حوالے سے ایپلیکیشن کی جانب سے کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

Watch Live Public News