شمالی کوریا میں روسی سفیر کی اچانک موت نے سب کو غمزدہ کر دیا

شمالی کوریا میں روسی سفیر کی اچانک موت نے سب کو غمزدہ کر دیا
کیپشن: شمالی کوریا میں روسی سفیر کی اچانک موت نے سب کو غمزدہ کر دیا

ویب ڈیسک: روسی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا میں روس کے سفیر الیگزینڈر ماتسیگورا کا اچانک انتقال ہو گیا ہے۔ ماتسیگورا کی عمر 70 سال تھی اور وہ گزشتہ 10 سال سے اس عہدے پر فائز تھے۔

ماتسیگورا نے 1970 کی دہائی کے آخر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور سوویت یونین کے دور سے لے کر روس کے دور تک شمالی کوریا اور روس کے درمیان اقتصادی و سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ماتسیگورا کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں کئی سفارتکاروں اور کوریائی امور کے ماہرین کی نسلوں نے تربیت حاصل کی۔ تاہم، وزارت خارجہ نے ان کی وفات کی وجہ کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

روس نے یہ بھی کہا کہ ماتسیگورا کی محنت سے روس اور شمالی کوریا کے تعلقات میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، فوجی اور اقتصادی تعلقات تیزی سے مستحکم ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2024 سے روس اور شمالی کوریا کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ قائم ہے، جس کے تحت شمالی کوریا نے 2024 کے آخر اور 2025 کے موسم بہار کے دوران یوکرینی افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہزاروں فوجی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Watch Live Public News