ویب ڈیسک: لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئین ہمیں اجازت دیتا ہے، جو آزاد امیدوار کسی بھی پارٹی کو جوائن کر سکتا ہے، آزاد امیدوار پارٹی جوائن کرتا ہے، اس پر پارٹی کے تمام ضابطے لاگو ہونگے،آزاد تو ہماری حکومت کا حصہ بن ہی جائیں گے، باقی جماعتوں سے بھی بات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے ماڈل ٹاؤن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین ہمیں اجازت دیتا ہے، جو آزاد امیدوار کسی بھی پارٹی کو جوائن کر سکتا ہے، آزاد امیدوار پارٹی جوائن کرتا ہے، اس پر پارٹی کے تمام ضابطے لاگو ہونگے،آزاد تو ہماری حکومت کا حصہ بن ہی جائیں گے، باقی جماعتوں سے بھی بات کریں گے، مسلم لیگ نون بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔
لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ پنجاب میں بھی مسلم لیگ نون بڑی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے،وکٹری سپیچ میں میاں نواز شریف کارکنوں کا شکریہ ادا کریں گے،کل سسٹم ڈاؤن تھا، پہلی دفعہ نہیں، بہت دفعہ ڈاؤن کیا گیا،سسٹم ڈاؤن کرنے کی وجہ ملک میں دہشتگردی کا خدشہ ہو سکتی ہے،سمجھتا ہوں کہ سیکیورٹی کی وجہ سے سسٹم ڈاؤن ہوا ہو،اس حوالے سے صحیح جواب الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے۔
لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ موبائل سے دہشتگردی کی جا سکتی ہے،مجھے یہی پتہ ہے کہ مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،ابھی پنجاب سے وزیراعلی کا فیصلہ نہیں ہوا، فیصلہ قیادت کرے گی،میرے اور پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار میاں نواز شریف ہیں۔