حافظ نعیم الرحمان سندھ اسمبلی نشست جیتنے میں کامیاب

حافظ نعیم الرحمان سندھ اسمبلی نشست جیتنے میں کامیاب
کیپشن: حافظ نعیم الرحمان سندھ اسمبلی نشست جیتنے میں کامیاب

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سندھ اسمبلی کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئے، وہ پہلی بار صوبائی اسمبلی پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 129 کراچی سینٹرل 8  کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے میں حافظ نعیم الرحمان نے اپنے حریف کو 6 ہزار 318 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

پی ایس 129 کے 147 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق حافظ نعیم الرحمان 26 ہزار 926 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنت کے معاذ مقدم 20 ہزار 608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔