ذوالفقارمرزا کی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع

ذوالفقارمرزا کی پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع
کراچی(پبلک نیوز)‌سندھ میں پیپلزپارٹی کوٹف ٹائم دینے کام مشن جاری،گورنرسندھ عمران اسماعیل متحرک ہوگئے. تفصیلا ت کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی میں شمولیت کےلئے رابطے تیز کردیئے، انہوں نےارباب غلام الرحیم کے بعد سابق وزیراعلیٰ سندھ ذوالفقارمرزاسے بھی رابطے شروع کر دیئے، چنددنوں میں شمولیت متوقع ہے. عمران اسماعیل جتوئی برادران سے آج کراچی میں ملاقات کرینگے. چند روز قبل گورنر سندھ نے مٹیاری کی سیاسی شخصیت مخدوم فضل سے بھی ملاقات کی تھی. رضی خان جتوئی سابق وفاقی وزیرمرتضی جتوئی کے بڑے صاحبزادے ہیں. رضی خان سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے پوتے ہیں. جتوئی برادری کے دیگررہنماوں کا تعلق نوشہروفیروزاورشکارپور سے ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔