الیکش کمیشن نے ثبوتوں کیساتھ نئی درخواست مانگ لی

الیکش کمیشن نے ثبوتوں کیساتھ نئی درخواست مانگ لی
اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن میں سینٹ انتخابات 2018 ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت ٗ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں ملوث افراد کو فریق بنائیں تاکہ انہیں نوٹس جاری کیا جا سکے ٗ کمیشن کو بتایا جائے کہ کون کون لوگ ملوث ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کو نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردیتفصیلات کے مطابق گزشتہ سینیٹ الیکشن میں رقم کی لین کی ویڈیو سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ٗ مسلم لیگ(ن) کی طرف سے وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ جہا نگیر جدون نے اپنے دلائل میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان،پرویز خٹک،اسد قیصر اور ڈی جی ایف آئی اے اس ویڈیو میں نظر آنے میں معاملات میں ملوث ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی طرف سے عدا لت میں رقوم تقسیم کرنے کی ویڈیو بھی پیش کی گئی۔الیکشن کمیشن کے ممبر الطاف ابراہیم نے اس موقع پر کہا کہ ویڈیو میں کون ہیں ہم تو نہیں پہچان سکے ٗہم کیسے پہچانیں گے کہ کون سے ایم پی ایز اور ایم این ایز ہیں ٗ نام بتائیں تو ہم نوٹس بھیجیں گے۔ اس پر مسلم لیگ(ن) کے وکیل نے کہا کہ آپ ایف آئی اے کے ڈی جی کو حکم کریں تو سب معلوم ہو جائے گا۔جواب میں الطاف ابراہیم نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کر سکتے آپ پہچانیں اور ثبوت لائیں ٗآپ نے وزیر اعظم اور دیگر کو نامزد کیا ہے ٗ اگر ہم ایسے لوگوں کو اسمبلیوں سے فارغ کریں تو کورم ہی مکمل نہ ہو۔ الیکشن کمیشن نے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کو حکم دیا کہ تمام دستاویزات اور ثبوتوں کے ساتھ ایک نئی درخواست دائر کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔