”میرا وزن قومی مسئلہ بن گیا تھا“

”میرا وزن قومی مسئلہ بن گیا تھا“

معروف بالی ووڈ سٹار ودیا بالن نے کہا ہے کہ انکا زیادہ وزن ہونا ماضی میں قومی مسئلہ بن گیا تھا، بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے اپنے جسم سے نفرت تک کی۔

ہونہار بھارتی اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے انہیں ماضی میں کئی مشکلات پیش آتی رہی ہیں تاہم اب انہوں نے اپنے آپ کو قبول کر لیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے جسم کو قبول کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑی۔

ودیا بالن وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے فلموں میں اس تصور کو ختم کیا کہ مرکزی اداکارائیں دبلی پتلی جسامت کی ہونگی تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے سخت محنت کرنی پڑی ہے۔

ودیا بالن نے ایک انٹرویو میں اپنی ذات کے متعلق کئی راز افشاء کیے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ تمام عمر ہی موٹی جسامت کی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جس معاشرے کا حصہ ہوں وہاں جسامت کو لیکر غلط تبصرے کیے جاتے رہے ہیں۔ ودیا نے کہا انکے گھر میں سے کوئی بھی فلموں کی طرف رجحان نہیں رکھتا تھا نہ ہی کسی نے ان کی اس معاملے میں تربیت کی کہ ایک فلمی اداکارہ کو کیسا ہونا چاہیے، ایک وقت آیا کہ میرا وجود ایک قومی بحث کا موضوع بن گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کچھ ہارمونز کی زیادتی کے مسئلے کا شکاررہی ہوں جس میں وزن اچانک تیزی سے بڑھتا ہے، اس مسئلے کی وجہ سے میں ماضی میں اپنے جسم سے نفرت بھی کرتی رہی ہوں، ایسا تب ہوتا تھا جب میں مرضی کے مطابق دکھنے میں ناکام ہو جاتی تھی۔

ودیا نے کہا ایک وقت میں احساس ہو گیا تھا میرا جسم اہم ہے تو اسے قبول کیا، یہ شروع میں بالکل آسان نہیں تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔