صدارتی انتخاب میں ووٹ پر فضل الرحمان کا بڑا فیصلہ

صدارتی انتخاب میں ووٹ پر فضل الرحمان کا بڑا فیصلہ
کیپشن: صدارتی انتخاب میں ووٹ پر فضل الرحمان کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے صدارتی انتخاب میں ووٹ نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے صدارتی انتخاب کیلئےحمایت کی درخواست کی تاہم انہوں نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ پارٹی کا فیصلہ ہے صدارتی الیکشن میں ووٹ نہیں دیں گے۔

فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ میں نے فیصلے سے محمودخان اچکزئی کو بھی بتا دیا ہے میری پارٹی کافیصلہ ہےہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔آپ آئے ہیں آپ کے لئے عزت ہے، پارٹی کے سامنے آپ کی درخواست رکھوں گا۔

مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی وفد سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی فیصلےکا پابند ہوں۔

Watch Live Public News