ویب ڈیسک: پاک ، بھارت کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پی سی بی کی جانب سے تصدیق کردی۔
تفصیلات کےمطابق پہلگام واقعہ پر پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے والی بزدل بھارت فوج اور مودی حکومت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، پی ایس ایل کو متاثر کرنے پر پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے باقی میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے، جس کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا، پی ایس ایل کے بقیہ 8 میچز دبئی میں ہوں گے، لیگ کے شیڈول میں 6 سے 7 روز کا فرق آسکتا ہے۔
تمام ٹیموں کے غیر ملکی کھلاڑی خصوصی پرواز کے ذریعے آج شام دبئی روانہ ہوجائیں، غیر ملکی کھلاڑیوں کے تحفظ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، انتظامات کے بعد حتمی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر ہندوستانی ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں، اس واقعے نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی حفاظت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی تھی، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی میں کروائے جائیں گے۔