پٹرول بحران کے ذمہ داروں پر فوجداری کارروائی کی منظوری

پٹرول بحران کے ذمہ داروں پر فوجداری کارروائی کی منظوری
اسلام آباد (پبلک نیوز) پٹرول بحران پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت نے پٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اوگرا کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ حکومت نے پٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ حکومت نے ایڈوائزری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم اور نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی ہدایت کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کی۔ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اور غیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے پربھی کارروائی ہوگی۔ بحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔